وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق عاشق اعوان نے کہا کہسیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے،
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کے ذریعے بلاول بھٹوزرداری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئےڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب بی بی شہید کامشن اورکمیشن اکٹھے نہیں چل سکتا،ایک دوسرے پرمقدمے بنانےوالے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہوئے ہیں،لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچا ؤمہم سے لا تعلقی کا اعلان ہے،ذاتی مفاد سے جڑے بیانیے کو مسترد کر کے عوام نے سیاسی افق سے کرپشن بچاؤ ٹولے کو الوداع کر دیا،عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے کی بجائے سندھ سے بھوک اور افلاس کے راج کا خاتمہ کریں،لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی۔
واضح رہے کہ لیاقت باغ می سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے نام پر سیاسی یتیموں کی حکومت ہے یہ تجریہ ناکام ہو چکا ہے،کوفہ کی ریاست سے مدینہ کی ریاست نہیں بن سکتی،کٹھ پتلی راج ہل رہا ہے، ہماری خود مختاری کا حال یہ ہے کہ ہمارا وزیر اعظم این او سی کے غیر کسی ملک کا دورہ نہیں کر سکتا، ایک سال میں 10 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں ،آئینی، معاشی اور قیادت کا بحران ہے،پارلیمان کو تالا لگ گیا ہے، میڈیا آزاد نہیں، عدلیہ پر حملے ہو رہے ہیں،صوبوں کے حقوق چھینے جارہے ہیں، انتہا پسندی کی آگ پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے،معیشت کا حال سب کے سامنے ہے،غریب عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ لوگوں کو نکالا گیا، یہ غریب سے دشمنی نہیں تو اور کیا ہے اس ملک کے معاشی فیصلے عوام نہیں آئی ایم ایف لے رہا ہے، کشمیر پر تاریخی حملہ ہوا ہے اور اسلام آباد نے اپنے کشمیری بھائیوں کو لاوارث چھوڑا ہوا ہے،یہ وہ جمہوریت نہیں جس کے لئے ہم نے قربانیاں دی تھی ،جس کا وعدہ قائد اعظم نے کیا تھا، ہم نے بی بی کا وعدہ نبھانا ہے ہم نے پاکستان کو بچانا ہے، ہم بی بی کا پاکستان بناکر رہیں