0

سپریم کورٹ نے حکومت کوانٹرنیٹ کمپنیوں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصولی سے روک دیا

اسلا م آباد:: سپریم کورٹ نے حکومت کوانٹرنیٹ کمپنیوں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصولی سے روک دیا،عدالت نے نجی کمپنی سے ٹیکس وصولی کیلئے دائرایف بی آرکی اپیل خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں انٹرنیٹ کمپنیوں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصول کیلئے ایف بی آر کی درخواست پر سماعت ہوئی،

عدالت نے کہا کہ وٹس ایپ،سکائپ اوردیگر سروسزٹیلی کمیونیکیشن کے زمرے میں نہیں آتیں،انٹرنیٹ کالز پر ٹیلی کمیونی کیشن سروس کی مد میں ٹیکس نہیں لیا جا سکتا،عدالت نے کہاکہ انٹرنیٹ کمپنیاں صرف سروس چارجز لیتی ہیں وٹس ایپ و دیگر کال کے نہیں، انٹرنیٹ صارف کی مرضی ہے وہ براوَزنگ کرے یا آڈیو ویڈیو کالز۔
سپریم کورٹ نے حکومت کوانٹرنیٹ کمپنیوں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصولی سے روک دیا،عدالت نے نجی کمپنی سے ٹیکس وصولی کیلئے دائرایف بی آرکی اپیل خارج کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں