مانچسٹر :: پاکستان کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور اور محمد اعجاز کو سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا سنا دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید کو تحقیقات کے بعد سپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ مذکورہ گروپ نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ 2016ءاور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017ء”طے“ کرنے کی کوشش کی تھی اور اس مقصد کیلئے اوپننگ بیٹسمین کو رقم کے عوض اوور کی پہلی دو گیندوں پر رن نہ بنانے پر راضی کیا گیا تھا۔
سال 2016ءمیں ناصر جمشید نے خفیہ اہلکار کو بتایا کہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے 6 کھلاڑی اس کیلئے کام کر رہے ہیں۔مانچسٹر کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ فی میچ 30 ہزار پاﺅنڈ کی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم ہونا تھی۔
ناصر جمشید نے شروع میں پی ایس ایل میں رشوت کی تردید کے بعد کورٹ میں اعتراف کیا تھا جس کے باعث گزشتہ برس پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان پر 10 سال کی پابندی عائد کی تھی۔