stok market 0

سٹاک مارکیٹ میں 335 پوائنٹس کی مندی، 4 حدیں گر گئیں

لاہور:: مسلسل تیزی کی طرف جانے پاکستان سٹاک مارکیٹ کو رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز بریک لک گئی۔ مندی کے باعث انڈیکس 335 پوائنٹس گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز 335 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی، مندی کے باعث حصص مارکیٹ میں چار حدیں گر گئیں، گرنے والی حدوں میں 40100، 40000، 38900، 38800 کی حدیں گر گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 836 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40124.22 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا جس کے باعث حصص کی مالیت میں 110 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی تھی، کاروباری حجم 30 ماہ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔

آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، کاروبار کے آغاز کے پہلے گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس 40444.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم یہ تسلسل برقرار نہ رکھ سکا، دوپہر دو بجے کے قریب انڈیکس میں گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس ایک مرتبہ پھر 40000 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ مندی کی یہ لہر کاروبار کے اختتام تک جاری رہی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 335.49 پوائنٹس گر کر 39788.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں