0

سٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی، انڈیکس 40514.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا

لاہور:: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مندی کا تسلسل جاری ہے۔مندی کے باعث حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 17.25 پوائنٹس گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، مندی کے باعث انڈیکس 17.25 پوائنٹس گرا تھا جس کے بعد پورے کاروباری روز کاروبار میں 0.04 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 133.18 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40531.42 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، کاروباری روز کاروبار میں 0.33 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی تھی جبکہ 20 کروڑ 58 لاکھ 64 ہزار 510شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

کاروبار کا آغاز مثبت انداز ہوا، صبح پہلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی جس کے باعث انڈیکس 40769.88 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اس دوران انویسٹرز کی طرف سے ٹریڈنگ کے دوران دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی آئی اور تیزی کی طرف جانے والا انڈیکس ایک مرتبہ پھر گر گیا، مندی کے باعث انڈیکس 40172.32 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آج کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 17.25 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40514.17 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے دن 15 کروڑ 41 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 6 ارب 65 کروڑ 59 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کے اثرات چھائے ہوئے ہیں، ملک میں دو روز سے احتجاج کے باعث انویسٹرز دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن ہیں، چند روز قبل ملک میں غیر یقینی سیاسی حالات اور عالمی اداروں کی جانب سے بہتری کی خبروں کے باعث تیزی دیکھنے کو مل رہی تھی جس کو جز وقتی طور پر بریک لگ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں