0

سوٹ کیس گم ہونے پر ماہرہ خان کی سعودی ائیرلائنز سے شکایت

سعودی ائیرلائنز نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا سوٹ کیس گم کر دیا۔

ماہرہ خان ان دنوں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

اس دوران سعودی ائیرلائنز سے ماہرہ خان کا ایک سفری بیگ گم ہوگیا جس پر ادکارہ نے ائیرلائن سے شکایت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا کہ ‘ مجھے یہاں آئے ہوئے 3 دن ہوگئے ہیں ، میرا بیگ سعودی ائیرلائنز سے گم ہوگیا۔

انہوں نے شکایت کی کہ دن میں کئی بار سوٹ کیس کی معلومات لینے کے لیے میں نے رابطہ کیا پر ائیرلائن کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔
ماہرہ نے امید ظاہر کی کہ میری اس ٹوئٹ کے بعد ائیرلائن کی جانب سے جلدی جواب دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ہے جس میں شاہ رخ خان، رنبیر کپور، کاجول، سونم کپور سمیت کئی اداکاروں نے شرکت کی ہے، یکم دسمبر سے جاری فیسٹول کل 10 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں