لاہور:: ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کے دوران سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں استحکام رہیں جس کے بعد نئی قیمت 1556 امریکی ڈالر ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر نئی قیمت 89300 روپے ہو گئی۔
اُدھر دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 76560 روپے ہو گئی ہے۔
دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام رہا جس کے بعد چاندی کی قیمت 1030 روپے پر برقرار رہی۔