کراچی:: سندھ میں پولیو وائرس کے 2 مزید کیسز رپورٹ ہوگئے، سندھ بھر میں گزشتہ سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی تھی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ نے صوبے میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق کر دی۔ پولیو کیسز سال 2020 میں میرپور خاص اور قمبر سے سامنے آئے، میرپور خاص سے 4 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ضلع قمبر سے 5 سالہ بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔
گزشتہ سال سندھ بھر میں میں پولیو کیسز کی تعداد 22 رہی، ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 128 تک پہنچ گئی۔