0

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج شام سات بجے تک کھلے رہیں گے

کراچی:: کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، سی این جی اسٹیشنز شام سات بجے تک کھلے رہیں گے، پمپس کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، کم پریشر کی وجہ سے گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی سمیت صوبہ بھر میں آج سی این جی اسٹیشنز بارہ گھنٹے کھلے رہیں گے، گیس کی فراہمی صبح سات بجے سے شام سات بجے تک جاری رہے گی، ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق آئندہ شیڈول کا فیصلہ گیس پریشر کو مدنظر رکھ کر کیاجائے گا۔

دوسری جانب کم پریشر کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں