کراچی:: مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ناکام ہوچکی، صرف بلیم گیم جاری ہے، صوبے میں کوئی ایسا محکمہ نہیں جہاں کرپشن نہ ہو، شہری حکومت بھی بدعنوانی پر کمربستہ ہے، وفاق کو آئی جی سندھ کی تبدیلی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے چاہئے۔
سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مصطفیٰ کمال جمہوریت کو انتقام نہیں فلاح کا ذریعہ بنائیں، ایم کیوایم کا آخری وقت ہے، اس کے بات ان کی باری نہیں آئے گی، ایم کیو ایم جاتے وقت لوٹ کھسوٹ چاہتی ہے، انہوں نے مہاجروں کو بہت نقصان پہینچایا، ایسا وقت بھی آئے گا کہ ایم کیو ایم کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، ایم کیو ایم دوبارہ مہاجر کارڈ استعمال کرے گی اور صوبہ کا نعرہ لگائے گی۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سندھ کیساتھ مخلص نہیں، ایم کیو ایم وہ چوکیدار ہے جو چوروں کیساتھ مل کر چوری کرتی ہے، ایم کیوایم جس دن حکومت سے چلے گئے رابطہ کمیٹی سمیت تمام کونسلر جیلوں میں ہونگے۔