0

سندھ اور پنجاب میں فلم “زندگی تماشا” کی ریلیز پر پابندی لگا دی گئی

لاہور:: مرکزی فلم سنسر بورڈ نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فلم کی ریلیز موخر کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے فلم “زندگی تماشا” کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مرکزی فلم سنسر بورڈ نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ پروڈیوسر کو فلم کی ریلیز موخر کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
ادھر پنجاب حکومت نے فلم زندگی تماشا کی نمائش روکتے ہوئے تحفظات اور اعتراضا ت کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ خیال رہے کہ یہ فلم چوبیس جنوری کو ریلیز ہونا تھی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی فلم کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ثقافت سندھ نے حساس معاملے کی بنیاد پر فلم کی ریلیز روکی۔ کراچی کے تمام سینما گھروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں