اسلام آباد:: غیر ملکیوں اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، غیر ملکی لائسنس اسلام آباد میں کارآمد قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا.
بیرون ملک سے جاری ہونے والے لائسنس اسلام آباد میں استعمال ہو سکیں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ہدایات کے ساتھ سرکلر جاری کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے کہ غیر ملکی جاری شدہ لائسنسوں کو اسلام آباد میں تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اب بیرون ملک سے جاری ہونے والے موثر لائسنس اسلام آباد استعمال ہو سکیں گے۔