0

سعودی سفیر کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، خطے کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلا م آباد:: پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،ملاقات میں خطے کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے تفصیلی ملاقات کی اور خطے کی موجودہ صورتحال ،پاک سعودی تعلقات اور دو طرفہ امور سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تعلقات اس وقت انتہائی مستحکم اور مضبوط ہیں،سعودی عرب سے ہمارا قلبی رشتہ ہے جس میں کوئی دراڑ پیدا نہیں کر سکتا ،وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کےتعلقات کو مزید مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں