0

سعودی حکومت نے عازمین حج کے لیے ویزا فیس میں اضافہ کردیا

ریاض:: حکومت کی طرف سے اس سال حج پیکج مہنگا کئے جانے کے بعد اب سعودی حکومت نے بھی عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کردی ہے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کو 300 ریال ویزہ فیس ادا کرنا ہوگی جب کہ 110 ریال انشورنس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے، اضافی فیس اور انشورنش رواں سال حج پیکج میں شامل کردی گئی ہے۔

وزارت حج و مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کردی ہے اور یہ اضافی فیس ویزا اورانشورنس کی مد میں بڑھائی گئی ہے، اب پاکستانی عازمین کو حج پر جانے کے لئے مزید 16 ہزارروپے اضافی ادا کرنا ہونگے۔
واضح رہے کہ وزارت حج و مذہبی امور کی جانب سے سعودی حکام سے فیس ویزا اور انشورنس کی فیس ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے سعودی حکام نے مسترد کردیا۔ یہ بھی واضح رہے کہ یہ اضافہ صرف پاکستان نہیں بلکہ تمام ممالک کے عازمین پر لاگو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں