0

سعد قریشی اور میشا چودھری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

لاہور:: اداکار سعد قریشی اور میشا چودھری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، گلوکار جمی خان نے گلوکارہ مہر قادری کو زندگی کا ساتھی بنا لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعد قریشی نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ جلد ہی میشا چودھری سے شادی کرنے والے ہیں، یاد رہے کہ دونوں نے 17 اگست 2018 کو منگنی کی تھی اوراب وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف گلوکار جمی خان نے گلوکارہ مہر قادری کے ساتھ شادی کر لی، شادی کی تقریب میں شوبز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ جمی خان نے نئے سال کو اپنے لئے خوش بختی کا سال قرار دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں