لاہور:: سرکاری میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی لندن سے بھجوائی گئی رپورٹس نامکمل قرار دیدیں، بورڈ سربراہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے عارضہ قلب کے ٹیسٹوں کی بھی ضرورت ہے، جب تک مکمل رپورٹس دستیاب نہیں ہوتیں فیصلہ نہیں کر سکتے۔
میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے پنجاب حکومت کو حتمی مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے پیٹ سکین، جنیٹک ٹیسٹ، بون میرو، پلیٹ سیلز کی تازہ رپورٹس چاہئیں جو مہیا نہیں کی گئیں۔
سرکاری میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے مزید کہا کہ عارضہ قلب سمیت ٹیسٹوں کی جب تک مکمل رپورٹس نہیں ملتیں حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے، بعد ازاں بورڈ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔