0

سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کا بذریعہ قرعہ اندازی اعلان

اسلام آباد:: وفاقی وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کا بذریعہ قرعہ اندازی اعلان کر دیا ہے۔ رواں برس پاکستان کے لیے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ 60 فیصد عازمین سرکاری کوٹے پر حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ مسلسل تین سال سے ناکام ہونے والے افراد بغیر قرعہ اندازی حج پر جائیں گے جبکہ بزرگ شہریوں کے لئے عمر کی حد 80 سال سے کم کرکے 79 کر دی گئی ہے۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب افراد کو 19 مارچ تک میڈیکل سرٹیفیکیٹ متعلقہ بینک میں جمع کرانا ہوگا۔ پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ جلد بتا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں