لاہور:: سبزیوں کی قیمتوں میں تبدیلی آنے لگی، موسمی سبزیوں کی سپلائی بڑھنے سے عوام کی جیب پر بوجھ ہلکا ہونے لگا، ٹماٹر، پیاز، آلو، اور مٹر سمیت اکثر سبزیوں کی قیمتوں میں کمی، شہری بھی قیمتوں کا گراف نیچے آنے پر مطمئن دکھائی دئیے۔
لاہور کے اتوار بازاروں میں صورتحال بہتر ہونے لگی، مختلف سبزیوں کی قیمت ایک ہفتے میں 65 روپے کلو تک کم ہوئیں۔ سب سے زیادہ کمی مٹر کی قیمت میں ہوئی جو گزشتہ اتوار کے مقابلے میں 65 روپے کمی سے 65 روپے کلو ہو گئے۔
ٹماٹر ایک روپے کمی سے 50روپے کلو اور پیاز2 روپے کمی سے 42 روپے کلو میں فروخت ہوئے، آلو 4 روپے کمی سے 30 اور پالک 10روپے کمی سے 30روپے کلو ملنے لگی۔
لہسن بھی 38 روپے کمی سے 322 روپے کلو جبکہ گھیا کدو 15روپے سستا ہوکر 85 روپے کلو میں دستیاب ہے، پھول گوبھی 35 روپے کلو میں فروخت ہوئی، عوام بھی سبزیوں کی قیمتیں کم ہونے پر قدرے ریلیف محسوس کرنے لگے۔
چین سے فراہمی بدستور کم ہونے سے ادرک کی قیمت 352 روپے فی کلو رہی جبکہ بینگن پانچ روپے اضافے سے 95 روپے کلو میں فروخت کیے گئے۔