0

سبزیاں، دالیں، چکن اور چاولوں کی قیمتیں بڑھ گئیں، ایل پی جی سلنڈر 281 روپے مہنگا

اسلام آباد:: ملک میں ایک سال میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ ٹماٹر، پیاز، لہسن، دالیں، چکن اور چاولوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، ایل پی جی کا سلنڈر 281 روپے مہنگا جب کہ دال مونگ کی قیمت میں 109روپے اضافہ ہوا۔

پاکستان میں مہنگائی کا جن بے قابو، حکومت کا اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا اعتراف۔ ٹماٹر 28روپے فی کلو، پیاز 33روپے اور لہسن 117روپے فی کلو تک مہنگا ہو گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق 24جنوری 2019سے 23جنوری 2020 کے دوران دال مونگ 109، دال ماش 77 روپے، دال چنا 38 اور دال مسور کی قیمت میں 28روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ ایک سال میں گڑ کی قیمت 36 روپے فی کلو بڑھی، انڈے ایک سال میں 12 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔

ایک سال میں گائے کا گوشت 39، بکرے کا گوشت 84 روپے فی کلو مہنگا ہوا جب کہ زندہ مرغی فی کلو 52 روپے مہنگی ہوئی۔ دودھ کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر، دہی 6 روپےفی کلو، چائے کے 190 گرام کے پیکٹ میں 22 روپے اضافہ ہوا۔ باسمتی چاول 5روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں