0

سال 2018: 30 جون تک کس سینیٹر نے کتنا ٹیکس دیا، ٹیکس ڈائریکٹری جاری

اسلام آباد:: کس سینیٹر نے کتنا ٹیکس دیا، ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی گئی۔ سال 2018 میں 30 جون تک انکم ٹیکس دینے والوں میں فروغ نسیم سر فہرست، سینیٹر فروغ نسیم نے 3 کروڑ 51 لاکھ 35 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے ٹیکس ادا کیا، ان کے والد اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے 28 لاکھ 89 ہزار 455 روپے ٹیکس دیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور رہنما ن لیگ حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے ٹیکس دیا۔ مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے 51 لاکھ 68 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 1 لاکھ 83 ہزار 9سو روپے ٹیکس دیا، شیخ رشید نے 5 لاکھ 79 ہزار 11 روپے ٹیکس دیا، حماد اظہرنے 5 کروڑ 94 لاکھ 42 ہزار 700 روپے ٹیکس دیا۔ اسد عمر نے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے ٹیکس دیا اور عمر ایوب نے 2 کروڑ 60 لاکھ 55 ہزار 517 روپے ٹیکس دیا۔ نور عالم خان نے30 ہزار 458 روپےٹیکس دیا۔

سینیٹرز کو دیکھا جائے تو سینیٹر فروغ نسیم نے 3 کروڑ 51 لاکھ 35 ہزار انکم ٹیکس دیا۔ سینیٹر طلحہ محمود نے 2 کروڑ 92 لاکھ 10 ہزار روپے، سینیٹر امام دین شوقین نے 97 لاکھ 99 ہزار روپے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 13 لاکھ 63 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

ڈاکٹر اشوک کمار نے 69 لاکھ 98 ہزار روپے، سینیٹر محسن عزیز نے 12 لاکھ 30 ہزار روپے ، سینٹر مصدق ملک نے 25 لاکھ روپے، مصطفی نواز کھوکھر نے 41 لاکھ 22 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔

ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق فاروق ایچ نائیک نے 64 لاکھ 71 ہزار روپے، سلیم مانڈوی والا نے 15 لاکھ 91 ہزار روپے، سینیٹر شیری رحمان نے 15 لاکھ 12 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں