اسلام آباد:: سابق صدر آزاد کشمیر سرداد یعقوب کے خلاف مقامی زمیںدار کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ان کا بیٹا بھی نامزد ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سردار یعقوب کے ایما پر زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں سابق صدر آزاد کشمیر سرداد یعقوب اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ شعیب نامی مقامی زمیندار کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سردار یعقوب وغیرہ کی ایماء پر اس کی زمین پر سردار یعقوب کے کارندوں نے قبضہ کرنے کی کوشش کی، منع کرنے پر بھای کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
درج کئے گئے مقدمے میں سرفراز، عمران کے علاوہ تین نامعلوم ملزمان بھی شامل ہیں۔