اسلام آباد:: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان عباسی کی 27 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو لیگی رہنما کی گرفتاری سے روک دیا۔
احتساب عدالت کراچی نے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کے لیے آیا تھا، کراچی میں عدالتیں بند ہیں، وکیل تین بار پیش ہو چکے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین ہفتہ کے لیے ضمانت منظور کی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم کی کوئی حکمت عملی نہیں، شرح اموات بڑھ رہی ہے، ایسے میں لاک ڈاؤن میں نرمی کیسی کی جاسکتی ہے۔

