0

ریٹنگ اور لائیکس کے لیے پگڑی اچھالی جاتی ہے، وفاقی وزیر فواد چودھری

اسلام آباد:: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایوان میں بیٹھنے والوں کی بھی عزت ہے، گزارش ہے ایک سپیشل کمیٹی بنائی جائے، حکومت اور اپوزیشن کو مل کر اس مسئلے کا تدراک کرنا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوج اور عدلیہ والے تو بندوبست کر لیتے ہیں، کیا ہمیں ہر کوئی آئے اور چھتر مار جائے؟ ایف آئی اے کا سائبر ونگ بھی نوٹس نہیں لیتا۔

فواد چودھری نے کہا کہ ریٹنگ اور لائیکس کے لیے پگڑی اچھالی جاتی ہے۔ جب میں نے اس اینکر سے پوچھا ویڈیو کہاں ہے؟ تو اس نے کہا ویڈیو نہیں ہے۔

لیگی رہنما خواجہ آصف کی بات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک اینکر نے یوٹیوب چینل پر میرے خلاف پروگرام کیا لیکن خواجہ آصف نے میری بات سنے بغیر سیاسی اینگل بیان کر دیا۔

انہوں نے خواجہ آصف کو سخت تنقید کا نشانہ بنتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے بی بی شہید کی تصویریں بنانے کیلئے عالمی فرموں کو ہائر کیا، وہ ہمیں نہ بتائیں۔ میں نے اپنے پروگرام میں کبھی کسی کی پگڑی نہیں اچھالی تھی۔
یہ کہتے تھے کہ ‘’میاں صاحب کوئی گل نیئں پناما چھ دن میں ختم ہو جائے گا’’ اگر وہ آپ کی پگڑی ہے تو اچھالی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں