اسلام آباد:: سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس میں وفاقی وزیر شیخ رشید، سیکریٹری ریلوے و دیگر کو کل طلب کرلیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ریلوے سے متعلق آڈٹ رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے کہا آپ کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائز ہونے کے بجائے مینوئل ہے، دنیا بلٹ ٹرین چلا کر مزید آگے جا رہی ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ریلوے کو اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے، ریلوے کا نظام چل ہی نہیں رہا۔