0

روہڑی سٹیشن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

سکھر:: روہڑی سٹیشن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس سے ٹریک بلاک ہو گیا، ٹریک کی بحالی کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیل کے مطابق پنجاب سے کوئٹہ جانے والی مال گاڑی کو روہڑی سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا۔ روہڑی سٹیشن چھوڑتے ہی مال گاڑی کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں پنجاب کوئٹہ ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ روہڑی لوکو شیڈ قریب ہونے کے باعث امداد کاروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئی ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگیوں کو ہٹانے اور ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، کچھ ہی گھنٹوں میں ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں