کراچی:: رواں مالی سال مالیاتی خسارے میں 1 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالیاتی خسارہ 3.8 فیصد ہو گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مال سال 2020 میں جولائی سے مارچ تک کے عرصے میں مالیاتی خسارہ 16سو86ارب روپے یعنی 3عشاریہ 8فیصد رہا جبکہ مالی سال 2019میں یہی شرح 5 فیصد تھی ۔
رواں مالی سال کے نو ماہ میں 18سو 79ارب روپے قرضوں کی مد میں ادا کئے گئے جبکہ مالی سال 2019 میں 14 سو59 ارب روپے قرضوں کی مد میں ادا کیئے گئے تھے۔
وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے نو ماہ میں دفاعی اخراجات 802ارب روپے رہے۔ گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں دفاعی اخراجات 774ارب روپے تھے۔

