اسلام آباد:: پاکستان کے امن و آشتی کے عمل کو خراب کرنے کا منصوبہ، را اور این ڈی ایس کا منصوبہ لیک، خفیہ ایجنسیوں نے سراغ لگا لیا۔ بھارت کا کرتار پور پر دہشت گردی کروانے کا منصوبہ تھا۔
ہندوتوا کے زیر اثر بھارتی حکومت کی ایک اور چال، مودی کے ارادے کھل کر سامنے آگئے، مودی کو سکھ برادری کی خوشی ایک آنکھ نہ بھائی، بھارت ہر صورت سکھوں کو محروم رکھنے پر بضد ہیں۔
بھارتی سکھ برادری پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں سے محروم ہیں، بھارتی حکام سکھوں کو اجازت دینے کے عمل کو سخت کر رہے ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی مضبوط ہاتھوں میں ہے، منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔