0

دینہ میں طالبہ سے زیادتی کا واقعہ، وزیراعلیٰ کا نوٹس، ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

لاہور:: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہلم کے علاقے دینہ میں طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حکام دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متاثرہ طالبہ کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

ادھر گجرات کی رہائشی 15 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزم ابھی تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔ متاثرہ طالبہ ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں