0

دوسرا ٹی 20: سیریز جیتنے کا بہترین موقع، پاکستان اور بنگلادیش آج پھر آمنے سامنے

لاہور:: پاکستان اور بنگلادیش دوسرے ٹی 20 میں دو بجے قذافی سٹیڈیم میں آج پھر مدمقابل ہونگے، گرین شرٹس سیریز جیتنے کا عزم لئے میدان میں اتریں گے۔

خیال رہے ون ڈے اور ٹیسٹ کی طرح ٹی 20 میں بھی پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں مدمقابل آئی ہیں جس میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے جس نے 9 میچوں میں فتح حاصل کی اور 2 میں فتح نے بنگلہ دیشی ٹیم کے قدم چومے۔
3 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا ہے جبکہ احسن رضا اور شوزاب رضا امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، احمد شہاب کو تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم: بابر اعظم (کپتان)، احسن علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر۔

بنگلہ دیش: محمد محمود اللہ (کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، محمد نعیم، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، محمد متھن، عفیف حسین، مہدی حسن، امین الاسلام، مستفیض الرحمان، شفیع الاسلام، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمود۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں