0

دوسرا ٹی 20: بنگلادیش کا 137 رنز کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری

لاہور:: دوسرے ٹی 20 میں بنگلا دیش کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، بابر اعظم اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا۔

بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز بنائے۔ بنگال ٹائیگر کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا مگر محمد نعیم بڑا سکور نہ بناسکے اور بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، انہیں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

بنگال ٹائیگر کی دوسری وکٹ 22 رنز کے مجموعی سکور پر گری، مہدی حسن 9 رنز بناکر ہی ہمت ہار بیٹھے، بنگالی بلے باز محمد حسنین کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

تمیم اقبال اور لٹن داس نے تیسری وکٹ میں 21 رنز کی شراکت قائم کی، مگر لٹن داس بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکے اور 8 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، اس کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز عفف حسین تھے جو محمد حسنین کی گیند کا شکار بنے۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے ون ڈے اور ٹیسٹ کی طرح ٹی 20 میں بھی پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں مدمقابل آئی ہیں جس میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے جس نے 9 میچوں میں فتح حاصل کی اور 2 میں فتح نے بنگلہ دیشی ٹیم کے قدم چومے۔
3 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا ہے جبکہ احسن رضا اور شوزاب رضا امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، احمد شہاب کو تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم: بابر اعظم (کپتان)، احسن علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر۔

بنگلہ دیش: محمد محمود اللہ (کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، محمد نعیم، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، محمد متھن، عفیف حسین، مہدی حسن، امین الاسلام، مستفیض الرحمان، شفیع الاسلام، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمود۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں