0

دانش تیمور اور حبا بخاری ڈرامہ سیریل ’’دیوانگی‘‘ کے مرکزی کردار بن گئے

کراچی:: اداکار دانش تیمور اور اداکارہ حبا بخاری نئی ڈرامہ سیریل ’’دیوانگی‘‘ کے مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی عباس، زویا ناصر، محمود اسلم، نداممتاز، عصمت زیدی، نورالحسن، پروین اکبر اور حمیرا بانو شامل ہیں۔ڈرامہ دیوانگی کی کہانی ایک پرجوش غریب لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو محنت کر کے اپنی زندگی میں کچھ بننا چاہتی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل اداکار دانش تیمور نے کہا تھا کہ مذکورہ ڈرامہ سیریل میں وہ مثبت اور منفی دونوں کردار نبھائیں گے جو ایک چیلنج سے کم نہیں ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے مداح یہ کوشش ضرور پسند کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں