0

خیبر پختونخوا حکومت نے بھی چھوٹی دکانیں اور مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

پشاور:: خیبر پختونخوا حکومت نے بھی صوبے بھر میں چھوٹی دکانیں اور مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم ضلعی ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر دکانیں دوبارہ سیل کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات اجمل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے۔ ہفتہ کے روز سے تمام چھوٹی دکانیں اور مارکیٹیں کھول دی جائیں گی جو پانچ روز تک کھلیں گی۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبہ کے فیز دوئم میں سٹیل، پینٹ، المونیم ہارڈ ویئر، پی وی سی پائپ اور سینٹری کی دکانیں بھی کھول دی جائیں گی، تمام دکاندار ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

اجمل وزیر خان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں بڑے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور تقریبات والی جگہوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں