0

خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں کی قیمتی جائیدادوں کا انکشاف، ایف بی آر کا کارروائی کا عندیہ

پشاور:: خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں اور تاجروں کی کروڑوں روپوں کی قیمتی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پلازوں، بنگلوں اور کاروبار کو ریگولر کرنے کیلیے بھی اقدامات اٹھائے نہ جاسکے، ایف بی آرنے صوبائی حکومت سے ڈیٹا کی فراہمی کے بعد کارروائیوں کا عندیہ دے دیا۔

خیبر پختونخوا میں افغان باشندوں کی کروڑوں روپوں کی جائیدادوں کا انکشاف، ایف بی آر خیبر پختونخوا پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال صوبائی حکومت کی جانب سے ریکارڈ کا منتظر ہے۔

ایف بی آر خیبر پختونخوا کی جانب سے گزشتہ سال صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو افغان باشندوں سمیت بے نامی جائیدادوں کا ڈیٹا اور ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر ایف بی آر ہیڈکوارٹر محسن احسان کے مطابق تاحال صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔ ڈیٹا کی دستیابی کے بعد ہی اس پر مزید کارروائی ممکن ہے۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں نہ صرف افغان باشندے بلکہ دیگر افراد بھی بڑے بڑے پلازوں اور جائیدادوں کے مالک ہیں تاہم ان سے متعلق معلومات بالکل زیرو ہیں، پشاور کے شہریوں نے بھی بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے کارروائی نہ ہونے پر صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر املاک کی خرید و فروخت کے حوالے سے سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی جبکہ غیر ملکیوں کو جائیداد کے مالکان حقوق دینے کے بجائے مخصوص مدت کیلئے لیز پر دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں