0

حکومت کی جانب سے 15 سے 18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم ہے: مریم اورنگزیب

لاہور:: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 15 سے 18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم ہے، سبسڈی کا اعلان کر کے عمران مافیا نے اپنی چوری کا پول کھول دیا۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے ساتھیوں نے چینی اور آٹے کی قلت پیدا کی، چینی برآمد، قیمتوں میں اضافہ، پھر قلت اور چینی کی درآمد کا مقصد مافیا کو فائدہ پہنچانا ہے، چینی برآمد پر پابندی اور پھر مہنگی قیمت برقرار رکھ کر ایک ہی مافیا کو بار بار فائدہ پہنچایا گیا، عمران مافیا نے ملک میں چینی اور آٹا کی برآمد پر پاپندی کے باوجود سبسڈی دے کر برآمد کی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان کے ساتھیوں نے جان بوجھ کر چینی، آٹا کی قلت پیدا کی، شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 28 جنوری کو پابندی کیلئے کہا، پابندی میں تاخیر جہانگیر، خسرو بختیار کی تجوریاں بھرنے کیلئے کی گئی، فوری نوعیت کے معاملے میں ای سی سی نے 2 ہفتے تاخیر کیوں کی؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں