0

حکومت کا صدر اور وزیراعظم کا کیمپ آفسز بنانے کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:: وفاقی حکومت نے صدر مملکت اور وزیراعظم کا کیمپ آفسز بنانے کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کے اختیار سے متعلق ایکٹ 1975ء میں ترمیم لائی جائے گی۔ ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جو منگل کے روز وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

صدر اور وزیراعظم کے کیمپ آفسز ختم کرنے کا فیصلہ کفایت شعاری مہم کا حصہ ہے۔ صدر اور وزیراعظم دفاتر اور رہائش کے علاوہ کوئی کیمپ آفس نہیں بنا سکیں گے۔ مجوزہ ترمیم کابینہ سے منظوری کے بعد بل کی شکل میں پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں