0

حکومت پاک فوج کے ساتھ،آرمی چیف کی توسیع کافیصلہ سوچ سمجھ کرکیا،وزیراعظم

اسلام آباد:: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ سوچ سمجھ کر اور ملکی صورتحال کو دیکھنے کے بعد کیا تھا۔
اے آروائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمران خان نے سینئروزرا سے ملاقات کی ہے جہاں انہوں نے آرمی چیف کی توسیع سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اے آر وائی کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جنرل باوجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے توسیع کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے۔اور اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دی گئی تین سالہ توسیع کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔گزشتہ روز عدالت نے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کردیاتھا۔ آج اس اہم معاملے پر عدالت دوبارہ سماعت کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں