0

حکومت نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ یکطرفہ قرار دے کر مسترد کر دی

اسلام آباد:: حکومت نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ یکطرفہ قرار دے کر مسترد کر دی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈیٹا جمع کرنے والے افراد کا گٹھ جوڑ سامنے آنا ضروری ہے، مشرف دور میں سب سے زیادہ اور ن لیگ کے دور میں سب سے کم کرپشن دکھائی گئی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے حوالے سے میڈیا میں بحث چل رہی ہے، اس کی اپنی اہلیت پر بھی غور کرنا ضروری ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی اپنی شفافیت پر بہت بڑا سوال ہے، اس قسم کی رپورٹیں ہمیں اپنے اہداف سے اِدھر اُدھر نہیں ہٹا سکتیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا سندھ میں کرپشن کی طویل داستان رقم ہے، پاکستان کو صاف شفاف اور کرپشن فری بنائیں گے، میاں صاحب کو پردیس گئے کافی وقت ہوگیا، ابھی تک ان کی پلیٹ لیٹس کاؤنٹ کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں