لاہور:: چودھری سرور نے کہا ہے کہ حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کر پشن کی وجہ سے خطرے میں ہے، 22 کروڑ عوام کا فیصلہ ہے جنہوں نے کرپشن کی ہے ان کا احتسا ب ضرور ہوگا۔
گورنر پنجاب سے میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری، مشیر وزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، ندیم عباس بارا، عثمان بسراء اور زبیر نیازی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے والی اپوزیشن قوم کی خیر خواہ نہیں۔
چودھری سرور کا کہنا تھا اپوزیشن کے خلاف ایک بھی کیس تحریک انصاف کی حکومت نے نہیں بنایا، سیاسی مخالفین ماضی میں خود ایک دوسرے کے خلاف کیس بناتے رہے ہیں، ماضی میں حکمران جمہوریت کے نام پر قومی خزانہ خالی کرتے رہے، ہم ملک و قوم کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔