0

حکومت غریب خاندانوں کو ریلیف دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

شیخوپورہ:: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حکومت غریب خاندانوں کو ریلیف دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

شیخوپورہ کے ضلع کونسل ہال میں صحت سہولت پروگرام کے تحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے مستحق مریضوں کو کافری علاج کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت سکیم پنجاب کے 32 اضلاع میں اس وقت جاری ہےاور اس سکیم کے تحت پنجاب بھرمیں 72 لاکھ خاندانوں کے 3 کروڑ بیس لاکھ افراد مستفید ہونگے۔

صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ اس سکیم کے تحت ہر مریض کو ٹی اے ڈی اے کی مد میں ایک ہزار روپے بھی دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تقریب سے فارغ ہوکر باہر نکلیں تو ڈی سی آفس کے درجہ چہارم کا ملازم الاونسزز میں اضافہ ناہونے اور افسران کے رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا جسے انتظامیہ نے وہاں سے اٹھایا اور صوبائی وزیر اسے تسلی دیتے ہوئے روانہ ہو گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں