0

‘حکومت جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، تمام اتحادی حکومت کیساتھ ہیں’

لندن:: فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کوئی قانون سازی نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا حکومت مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی مخالفت کرے گی، مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت ملی تو سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے، مریم والد کی تیمارداری کیلئے لندن جانا چاہتی ہیں قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں۔

بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا شوگر اور آٹا مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں