0

حوا کی ایک اور بیٹی پولیس کی بے حسی کی بھینٹ چڑھ گئی.

راولپنڈی میں15سالہ معظمہ نے پولیس کے عدم تعاون پر نہر میں کود کر جان دے دی۔ تفصیلات کے مطابق 15سالہ معظمہ کو مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تھا نہ چکری والا میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا گیاتھا۔ پولیس کی جانب سے کیس میں لاپرواہی برتی گئی ۔ معظمہ میٹرک کی طالبہ تھی۔ اپنے ساتھ ہوئی زیادتی پر اسے بہت دکھ تھا۔ جب پولیس کی جانب سے کیس میں کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا گیا تو معظمہ نے اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کے تیسرے روز ہی نہر میں کود کر اپنی جان دے دی۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی لاش کو برآمد نہیں کیا جا سکا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں