اسلام آباد:: سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا 31 دسمبر کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبر آسکانی کی رکنیت بحال کر دی، الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کے الزامات پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔