اسلام آباد:: جے وی اوپل کیس میں نیب نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو 13 فروری کو طلب کر لیا۔ قومی احتساب بیورو راولپنڈی کی جانب سے طلبی کا سمن جاری کیا گیا۔
نیب نے زرداری گروپ کمپنی کا 2008 سے 2019 تک کا تمام ریکارڈ لانے کی ہدایت کر دی جبکہ بلاول بھٹو سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فہرست بھی مانگی گئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی پر اپنی ذاتی کمپنی کے لئے 1.22 بلین روپے جعلی اکاونٹ سے نکلوانے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے موقف اختیار کیا کہ وہ بچہ تھا مگر آڈٹ رپورٹ میں دستخط موجود ہیں، نیب نے آڈٹ رپورٹ اور بلاول کے دستخط شدہ دستاویزات حاصل کر لی۔ چیئرمین نیب نے انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔
خیال رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو چوتھی مرتبہ طلب کیا گیا، وہ صرف ایک بار پیش ہوئے۔