لاس اینجلس:: کرونا وائرس نے دنیا بھر میں انسانوں کو نقصان پہنچایا ہے اوراب اس سے ہالی وڈ فلم انڈسٹری بھی متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ’’نو ٹائم ٹو ڈائی ‘‘کی چین میں تشہیر ہونی تھی جس کیلئے فلم کی کاسٹ اور ٹیم کا اپریل میں دورہ شیڈول تھا تاہم چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے اس ٹیم نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے، اس حوالے سے نئی تاریخوں کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فلم ساز کمپنی کے لیے یہ ایک بڑا نقصان ہے کیونکہ چین بطور فلمی صنعت اس کی بہت بڑی منڈی ہے، صرف پچھلے سال ہی امریکی فلم انڈسٹری کو چین سے 6 ارب پانڈز یعنی تقریبا 12 کھرب پاکستانی روپے سے زائد کا فائدہ ہوا تھا۔