لاہور:: جمعرات سے ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ 27 فروری کو مغربی ہواؤں کا مضبوط نظام بلوچستان میں داخل ہوگا۔ 28 فروری کو بارشوں کا سلسلہ پنجاب کے بیشتر علاقوں تک پھیل جائے گا۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ پنجاب کے 10 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور کچھ ڈویژن کے کمشنرز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے کہ جمعرات سے بارشوں کے ایک نئے سلسلے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی اس الرٹ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

