0

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف بیس فروری سے ملک گیر مہم کا اعلان

لاہور:: جماعت اسلامی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بیس فروری سے ملک گیر مہم کا اعلان کر دیا ہے۔

سربراہ جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ حکومت کی خارجہ اور معاشی پالیسی ناکا م ہو چکی ہے۔ معاشی بدحالی کے خلاف چترال سے لے کر کراچی تک پوری قوم کواکٹھا کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف پورے ملک میں مہم شروع کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرکے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وقت آنے پر اسی حکومت کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ ملک میں اصل اپوزیشن جماعت اسلامی ہے۔ موجودہ حکومت کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ گلی، کوچوں اور شہروں میں احتجاج کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں