اسلام آباد:: احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کو 12 فروری کو طلب کر لیا، نیب نے سابق صدر کو ضمنی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا تھا۔
جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، فاضل جج نے سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، آصف زرداری کے ساتھ انچارج نوڈیرو ہاؤس ندیم بھٹو، شریک ملزم اشفاق لغاری کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ نوٹسز احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جاری کئے۔