0

جرمنی میں فائرنگ کے دو واقعات، 8 افراد ہلاک ہو گئے، ملزمان کی تلاش جاری

میونخ:: جرمنی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ ہناؤ کے شیشہ بار میں پیش آیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
جرمنی کے مغربی شہر ہناؤ کی شیشہ بار میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات ہوئے ہیں جن میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ پہلے واقعے میں مسلح شخص نے شیشہ بار میں فائرنگ کی جس میں 5 افراد جان سے گئے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

واقعات کے بعد پولیس نے ملزمان کی پیچھا کیا جن کی ہیلی کاپٹرز مدد کر رہے تھے تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ ہناو کے میئر کلاز کمنسکی کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی دہشتناک رات تھی جس نے شہریوں کو کئی گھنٹوں تک محصور کئے رکھا۔ تاہم میئر نے فائرنگ واقعات کی وجوہات کے متعلق بتانے سے گریز کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں