لاہور:: پاکستان سمیت دنیا بھر میں جراثیم سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں کی طرف سے ہدایات ملتی رہتی ہیں، ان ہدایات پر عمل کرنے میں شہریوں کی بڑی مصروف رہتی ہے، جراثیم سے بچنے کے حوالے سے امریکی کمپنی نے ایک حیران پروٹیکٹر تیار کر لیا ہے، امریکی کمپنی نے موبائل فون کو جراثیم سے بچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس سکرین پروٹیکٹر تیار کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی نے موبائل فون کو بھی جراثیم سے پاک رکھنے کے مسئلے کا حل دریافت کر لیا ہے۔
سمارٹ فون کا اتنا زیادہ استعمال کرنے کے بعد اگر بظاہر ہم سمارٹ فون کی سکرین کو دیکھیں تو وہ گندی نظر آتی ہے لیکن دکھنے والی گندگی کے علاوہ بھی سمارٹ فون کو جگہ جگہ لے جانے سے اس پر بے شمار جراثیم لگ جاتے ہیں اور صفائی پسند لوگ چیز کو لے کر کافی پریشان بھی ہوجاتے ہیں۔
لیکن امریکی اوٹر باکس کمپنی کی جانب ایسے لوگوں کی مشکل حل کرنے کےلیے ایسا اینٹی مائیکرو بیکٹیریل ٹیکنالوجی سے لیس اسکرین پروٹیکٹر تیار کیا گیا ہے جو اسکرین کو داغ دھبوں سے دور رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے جراثیم سے بھی دور رکھتا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پروٹیکٹر سکریچ ریسسٹنٹ خصوصیت کا حامل ہے جسے بہت جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔