0

جب پارلیمنٹ میں ذاتیات پر بات ہوگی تو ماحول خراب ہوگا: فواد چودھری

اسلام آباد:: فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب پارلیمنٹ میں ذاتیات پر بات ہوگی تو ماحول خراب ہوگا، آصف علی زرداری پر جو کیسز ہیں یہ ہمارے بنائے ہوئے نہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیب پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں، اپوزیشن رہنماؤں پر اربوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں، اپوزیشن نیب قوانین میں ترمیم چاہتی ہے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، معیشت پر اپوزیشن کی طرف سے سنجیدہ تجویز نہیں آئی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا حکومت سوشل میڈیا پر قدغن لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی، سوشل میڈیا قوانین کا اطلاق عام صارف پر نہیں ہو رہا، سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کیخلاف ایکشن ضرور ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں